جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے جنگل میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگيا جس کے نتیجے میں 22 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے جنگل میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگيا جس کے نتیجے میں 22 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طیارہ اُس وقت حادثے کا شکار ہوا جب وہ مشرقی صوبے پستازہ کے جنگل ایمازون کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔ایکواڈور کے صدر رافیل کورئیا نے ٹوئٹر پر 22 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔رافیل کورئیا نے ٹویٹ میں کہا کہ یہ ایک سانحہ ہے جس میں کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔فوجی طیارے کی تباہی کی وجہ فوری طور پر سامنے نہ آسکی۔فوجی حکام کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔