مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان کے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جن میں غیر ملکیوں کے قتل سمیت مسلح افواج کے اہلکاروں پر حملے میں ملوث دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں کی جانب سے سزا پانے والے 13 وہابی دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے جب کہ سزا پانے والوں میں نانگا پربت پرغیرملکی سیاحوں کو قتل کرنے سمیت سید وشریف ایئرپورٹ، اسکولز، مسلح افواج اور شہریوں کونشانہ بنانے والے دہشت گرد شامل ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سزا پانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جن میں مشتاق احمد، محمد نواز،تاج گل، اصغرخان، احمد علی، ہارون رشید، بخت امیر، عزیزخان، فضل غفار، اصغرخان، اکرام اللہ، حیدر اور عرفان اللہ بھی شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کےمطابق سزا پانے والے دہشت گردوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں کیا گیا جہاں انہوں نے عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔
اجراء کی تاریخ: 16 مارچ 2016 - 11:31
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان کے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جن میں غیر ملکیوں کے قتل سمیت مسلح افواج کے اہلکاروں پر حملے میں ملوث دہشت گرد بھی شامل ہیں۔