مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے سکیورٹی کونسل کی طرف سے ایران کے میزائل سسٹم پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے میزائل تجربات سے قرارداد 2231 کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیر ویتالی چورکین نے کہا کہ ایران کے میزائل تجربات سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔امریکی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس بند کمرے میں ہوا۔ برطانوی سفیر نے کہا بان کی مون سے کہیں گے میزائل تجربات پر رپورٹ تیار کی جائے آیا یہ قرار داد2231کی خلاف ورزی تو نہیں۔ فرانسیسی سفیر نے کہا ہم پریشان ہیں امریکی سفیر سمانتھا پارے نے کہا میزائل اسرائیل کیلئے خطرہ ہیں جو ہمارا اتحادی ہے۔ اسرائیلی سفیر نے کہا کہ سلامتی کونسل ایران کیخلاف کارروائی کرے اور تادیبی اقدامات کئے جائیں۔
ادھر یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ میزائل تجربے پر ایران پر پابندیاں نہیں لگائیں گے۔ ایران نے میزائل تجربہ کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔