مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے شام سے اپنی افواج کو واپس بلانے کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے شام میں لڑائی میں مصروف اپنی افواج کو واپس بلانے کا اعلان کردیا ہے اور کل سے ہی شام سے افواج کے انخلا کا حکم دیا ہے جس کے بعد روسی افواج کا انخلا کل سے ہی شروع کیا جائے گا جب کہ روس کی جانب سے شام میں جاری بحری اور فضائی بیس آپریشن جاری رہے گا۔روسی صدر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شام میں افواج کو رکھنے کے مطلوبہ مقاصد حاصل کرلیے گئے ہیں اسی وجہ سے وزارت دفاع کو حکم دیا ہے کہ کل سے روسی افواج کا شام سے انخلا شروع کردیا جائے جب کہ افواج کی واپسی کا فیصلہ شامی صدر سے اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ روسی افواج نے30 ستمبر 2015 سے شام میں ہونے والی خانہ جنگی کے باعث اپنی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 14 مارچ 2016 - 23:47
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے شام سے اپنی افواج کو واپس بلانے کا حکم دے دیا ہے۔ روسی صدر کے مطابق شام میں روسی افواج کو رکھنے کے مطلوبہ مقاصد حاصل کرلیے گئے ہیں