پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ضلع ننکانہ صاحب میں پانچ وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےڈان نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ضلع ننکانہ صاحب میں پانچ وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی رات ننکانہ صاحب کے علاقے شاہ کوٹ کے قریب سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔پولیس کے مطابق، اس موقع پر وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ’دہشت گردوں‘ کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم سے ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔