مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ صوبہ لحج اور تعز میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر یمنی فورسز نے کاٹیوشا اور قاہر 1 میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں سعودی مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق میزائل ٹھیک نشانے پر لگے جس کی وجہ سے سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کا شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
یمنی فورسز نے المشراف اور الوازعیہ علاقوں میں بھی 4 میزائل فائر کئے ہیں جبکہ سعودی رعب کے جنگی جہازوں کی بھی یمن کے کئی علاقوں پر بمباری جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بجوں اور عورتوں کی بڑي تعداد شامل ہے۔