مہر خبررساں ایجنسی نے صوت المنامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کے ادارے کا کہنا ہے کہ بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز حکومت کی ایک عدالت نے حکومت مخالف 19 علماء کو مجموعی طور پر 250 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
بحرین میں انسانی حقوق تنظیم نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ بحرینی حکومت اپنے مخالفین کی آواز کو دبانے کے لئے بے جا قوت ، حد سے زیادہ طاقت اور رعب و دبدبے کامظاہرہ کررہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بحرین کی نام نہاد عدالت نے حکومت مخالف افراد کی آواز دبانے کے لئے 19 علماء کو مجموعی طور پر 250 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان علماء کا سب سے بڑا گناہ یہ تھا کہ وہ ملک میں جمہوریت اور اپنے حقوق کا مطالبہ کررہے تھے۔ عرب ذرائع کے مطابق امریکہ کے حامی عرب ممالک میں کہیں بھی جمہوریت اور انسانی حقوق کی پاسداری کا کوئی نام اور نشان نہیں ہے۔