لبنانی فوج نے راس بعلبک میں وہابی تکفیریوں کے ٹھکانے پر حملہ کرکے کئی درجن وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنانی فوج نے راس بعلبک میں وہابی تکفیریوں کے ٹھکانے پر حملہ کرکے کئی درجن وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں اور لبنانی فوج کے درمیان راس بعلبک  کی پہاڑیوں میں شدید لڑائی جاری ہے لبنانی فوج اور داعش گرد ایکدوسرے کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کررہے ہیں۔ المیادین کے مطابق لبنانی فوج نے المخیرمہ میں داعش کے مضبوط ٹھکانے کو تباہ کردیا ہے لبنانی فوج کو ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل ہے۔  اس لڑائی میں اب تک درجنوں داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔