مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں زمین کے تنازع کے نتیجے میں واپڈا کے ایک افسر سمیت سات افراد ہلاک ہوگئےہیں۔ ڈپٹی سپریٹینڈنٹ پولیس چمکانی اسلام نے کہا کہ یہ واقعہ پشاور کی دلازک روڈ پر ہوا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تین افراد موقع پر جبکہ بقیہ چار لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔مرنے والوں میں واپڈا کا ایک افسر اور ان کے دو بیٹے شامل ہیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے تین ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 مارچ 2016 - 11:38
پاکستان کے شہر پشاور میں زمین کے تنازع کے نتیجے میں واپڈا کے ایک افسر سمیت سات افراد ہلاک ہوگئےہیں۔