مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں معاہدے کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش اور النصرہ کے خلاف شامی فوج کی کارروائی جاری ہے شامی فوج نے الرقہ میں دہشت گردوں کو پسپا کرتے ہوئے پیشقدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے دیر الزور میں الدھموش علاقہ میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے جبکہ صوبہ حمص میں بھی شامی فوج نے داعش دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پسپا ہوکر جس راستے سے شام میں داخل ہوئے تھے اسی راستے سے بھاگ کر ترکی میں داخل ہورہے ہیں۔