مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کا قدیمی شہر میں دو موٹرسائیکل سوار فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فورسز پر فائرنگ کردی جس پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور نتیجے میں دونوں فلسطینی حملہ آور شہید ہوگئے ۔فائرنگ کے اس تبادلے میں ایک راہ گیربھی شدید زخمی ہوا ہے۔
ادھر اسرائیلی دار الحکومت تل ابیب کے ساحلی علاقہ جافا میں ایک چاقو بردار فلسطینی نے سیاحوں پر حملہ کرکے ایک امریکی سیاح کو ہلاک اور ایک درجن سے زائد کو زخمی کردیا۔ موقع پر موجود اسرائیلی پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور جاں بحق ہوگیا۔ واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے مسئلہ فلسطین سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانے کے لئے سعودی عرب کو اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ذمہ داری سونپ رکھی ہے یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب بجائے فلسطینیوں کی حمایت کرنے کے لئے یمن میں مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے جبکہ شام، عراق ، لیبیا اور دیگر اسلامی ممالک میں دہشت گردوں کی پشتپناہی کرکے عدم استکام پیدا کررہا ہے تاکہ مسلمان مسئلہ فلسطین کو فراموش کردیں۔
اجراء کی تاریخ: 9 مارچ 2016 - 17:26
مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔