اسرائیل نے امریکہ کو آنکھیں دکھانی شروع کر دی ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر باراک اوبامہ کی وائٹ ہاﺅس میں ملاقات کی دعوت ٹھکرا دی ہےجبکہ وہائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر سے ملاقات کی درخواست خود اسرائیل نے ہی کی تھی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کو آنکھیں دکھانی شروع کر دی ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر باراک اوبامہ کی وائٹ ہاﺅس میں ملاقات کی دعوت ٹھکرا دی ہےجبکہ وہائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر سے ملاقات کی درخواست خود اسرائیل نے ہی کی تھی ۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو اور باراک اوبامہ میں گزشتہ سال ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے پر اختلافات پیدا ہوئے جو اب بہت شدت اختیار کر گئے ہیں۔ اسرائیل اور سعودی عرب  نہیں چاہتے تھے کہ ایران پر عائد عالمی پابندیاں ختم کی جائیں لیکن اس واحد معاملے پر امریکہ نے اسرائیل اور سعودی عرب کی پرواہ نہیں کی اور ایران کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔ رپور ٹ کے مطابق وائٹ ہاﺅس کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے نیتن یاہو کی 18یا 19مارچ کو باراک اوبامہ سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔ دوہفتے قبل انہیں 18مارچ کو ملاقات کی دعوت دے دی گئی۔ ہم دونوں رہنماﺅں کی ملاقات کی تیاریاں کر رہے تھے، اس دوران میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا کہ نیتن یاہو نے امریکہ کا دورہ ہی منسوخ کر دیا ہے۔