مہر خبررسان ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلوی جنگی بحری جہاز نے کھلے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے والی ایک کشتی کی تلاش کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ یہ کشتی اسلحہ لے کر صومالیہ کی جانب روانہ تھی۔ اطلاعات کے مطابق جس کشتی پر چھاپا مارا گیا ، اس پر دوہزار رائفلیں، بھاری مشین گنیں اور گرینیڈلا ئچرز موجود تھے یہ کشتی بین الاقوامی سمندری علاقے میں تھی۔ آسٹریلوی بحریہ کے وائس ایڈمرل کے مطابق ہتھیاروں پر قبضہ اقوام متحدہ کی صومالیہ پر پابندیوں کی روشنی میں کیا گیا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 9 مارچ 2016 - 10:35
آسٹریلوی جنگی بحری جہاز نے کھلے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے والی ایک کشتی کی تلاش کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ یہ کشتی اسلحہ لے کر صومالیہ کی جانب روانہ تھی۔