مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کے وزیر دفاع فرحات الحرشانی نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کی تیونس کے شہر بن قردان میں کوئی جگہ نہیں اور تیونس کے عوام وہابی دہشت گردوں کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں۔ اطلاعات کے مطابق بن قردان علاقہ میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف تیون کی فوج کی کارروائی جاری ہے اس میں اب تک درجنوں وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے حملوں میں بعض عام شہری اور کچھ سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تیونسی فوج نے دہشت گردوں کے دو گروہوں کو محاصرے میں لے رکھا ہے ادھر تیونس کے وزير داخلہ ہادی المجدوب نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 8 مارچ 2016 - 08:30
تیونس کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کی تیونس کے شہر بن قردان میں کوئی جگہ نہیں اور تیونس کے عوام وہابی دہشت گردوں کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں۔