عراق کے صوبہ بابل میں داعش دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں 60 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ بابل میں داعش دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں 60 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد ٹرک میں نصب کیا گیا تھا  ذرائع کے مطابق ٹرک میں 500 کلو گرام دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔ داعش دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔