مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ رقہ میں دہشت گردوں کے قبضہ والے پانچ علاقوں کے عوام نے ان علاقوں پرشامی پرچم نصب کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ رقہ دہشت گردوں کے کنٹرول میں ہے لیکن وہاں پانچ علاقوں الدرعیہ، الرمیلہ، الفردوس،العجیلی اور البکری پر وہاں کے لوگوں نے شامی پرچم نصب کردیا ہے۔ الرقہ میں عوام نے داعش کے خلاف مظاہرے بھی کئے ہیں۔ ادھر شام میں صلح کے بارے میں مذاکرات کا نیا دور 9 مارچ سے شروع ہوگا۔
اجراء کی تاریخ: 6 مارچ 2016 - 13:27
شام کے صوبہ رقہ میں دہشت گردوں کے قبضہ والے پانچ علاقوں کے عوام نے ان علاقوں پرشامی پرچم نصب کردیا ہے۔