مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید2 فلسطینی بچے شہید کر دیئے ہیں اسرائیل کی فلسطین اور سعودی عرب کی یمن میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے اسرائیل کی آشکارا مدد شروع کردی ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ دونوں فلسطینی لڑکوں نے چاقوکی مدد سے اسرائیلی فوجیوں پرحملہ کیا تھا، جوجوابی کارروائی میں مارے گئے اطلاعات کے مطابق یہودی کالونی عیلیہ کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے 2 نہتے فلسطینی لڑکوں کو گولیاں ماردیں جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی شہیدہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں 2 فلسطینی لڑکوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ ان میں سے ایک کی شناخت لبیب خلدون انورعزام اور دوسرے کی محمدہشام علی زغلون کے نام سے کی گئی, دونوں کی عمر17 سال بیان کی گئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 4 مارچ 2016 - 13:37
اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید2 فلسطینی بچے شہید کر دیئے ہیں اسرائیل کی فلسطین اور سعودی عرب کی یمن میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے اسرائیل کی آشکارا مدد شروع کردی ہے۔