مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم کے متولی اور صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ واعظ طبسی کا 80 برس کی عمر میں آج صبح انتقال ہوگیا۔ آیت اللہ واعظ طبسی 1314 ہجری شمسی میں مشہد مقدس میں ایک مذہبی خاندان میں پیدا ہوئے ایک برس کی عمر میں ان کے والد کا سایہ ان کے سر سے اٹھ گیا اور ان کی والدہ نے ان کی پرورش اور تربیت کی۔
مرحوم آیت اللہ واعظ طبسی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی سے قبل اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد اسلام کے فروغ کے سلسلے میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ مرحوم آیت اللہ واعظ طبسی حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے قریبی یار و یاور تھے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد حضرت امام خمینی (رہ) نے انھیں صوبہ خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ اور حرم امام رضا علیہ السلام کا متولی مقرر کیا اور حضرت امام خمینی (رہ) کی رحلت کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی انھیں نمائندہ ولی فقیہ اور حرم رضوی کا متولی برقرار رکھا ۔ مرحوم آیت اللہ واعظ طبسی انقلاب اسلامی کے ایک اہم ستون شمار ہوتے تھے ۔ اللہ تعالی ان پر اپنی رحمت واسعہ نازل فرمائے۔