پاکستانی پولیس نے صوابی میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریسن یوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی پولیس نے صوابی میں  مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔ ڈی پی او صوابی جاوید اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ صوابی میں پولیس نے مصدقہ اطلاعات پر 2 مختلف مقامات پر کارروائی کر کے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا جب کہ کارروائی کے دوران ایک ملزم بھی گرفتار کیا گیا ہے جس سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران کاراورٹرک سے 600 کلوگرام بارود برآمد کیا گیا جب کہ ناکہ بندیوں کے دوران ٹرک اورکارسے 36 ہزار گز سیفٹی فیوز بھی پکڑے گئے ہیں۔