عراق کے مقدادیہ علاقہ میں عزاداری کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 24 افراد شہید جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں علاقہ میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے مقدادیہ علاقہ میں عزاداری کے دوران  خود کش حملے کے نتیجے میں 24 افراد شہید جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں علاقہ میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے مقداریہ علاقہ میں عزاداری  کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 24 افراد شہید جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کے ذمہ داری داعش دہشت گرد تنظیم نے قبول کرلی ہے۔واضح رہے کہ عراق میں  گزشتہ روز بھی خود کش حملوں میں 70 افراد شہید اور متعددزخمی ہوگئے تھے۔