مہر خبررساں ایجنسی نے بھراتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی شہر لدھیانہ میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کر دیا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے کے بارے میں خود کیجروال نے ایک ٹویٹ میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی گاڑ ی پر پتھر برسائے گئے اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں گاڑی کے سامنے والا شیشہ ٹوٹ گیا تاہم کیجریوال محفوظ رہے ۔ اروند کیجریوال نے حملے کا ذمہ دار ریاستی حکمران پارٹی اکالی دال کو ٹھہرایا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 29 فروری 2016 - 22:37
بھارتی شہر لدھیانہ میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کر دیا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔