مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے ایک کارکن کو نفرت انگيز لٹریچر تقسیم کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بارہ کہو پولیس کے مطابق دہشت گرد یونیورسٹی کا طالب علم اور ایک کالعدم تنظیم کا کارکن ہے، جس پر پہلے ہی سبزی منڈی اور انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن میں ان ہی الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ بارہ کہو پولیس اسٹیشن کے ایک افسر کے مطابق جس وقت ملزم کو گرفتار کیا گیا وہ مری روڈ پر فاروقیہ مسجد کے سامنے لٹریچر تقسیم کر رہا تھا۔ مذکورہ افسر کے مطابق لٹریچر حکومت کے خلاف تھا اور اس میں ملک میں وہابی شریعت کے نفاذ پر زور دیا گیا تھا اور چونکہ ملزم کالعدم تنظیم سے تعلق رکھا تھا، لہذا اسے گرفتار کرلیا گیا۔
اجراء کی تاریخ: 29 فروری 2016 - 14:47
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے ایک کارکن کو نفرت انگيز لٹریچر تقسیم کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔