بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ بھارت ، پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ بہترتعلقات کا خواہاں ہے،حکومت اس سلسلے میں اہم اقدامات بھی کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ بھارت ، پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ بہترتعلقات کا خواہاں ہے،حکومت اس سلسلے میں اہم اقدامات بھی کررہی ہے۔

مودی نے کہا کہ  اسلام آباد کے ساتھ پرامن اوربہتر تعلقات  قائم رکھنے کی میری خواہش ہے تاہم بہترتعلقات کیلیے لازمی ہے کہ پرامن اورخوشگوارماحول تیارکیاجائے،پاکستان کوبھی اپنی ذمے داری نبھانی چاہیے اورہرطرح کی انتہا پسندی کی سرگرمیوں کومکمل طور پرختم کرنا چاہیے۔

ہندوستان کےمعروف انگریزی اخبارہندوستان ٹائمز کو انٹرویو میں کہا کہ جموں وکشمیرکیساتھ ملک کے امن وترقی کو سبوتاژکرنے کیلیے کئی عناصرسرگرم ہیں لیکن ایسے عناصرکوسختی کیساتھ کچلنے کی ضرورت ہے۔مودی نے واضح کیاجب تک سرحدپار بھارت مخالف انتہاپسندوں سرگرمیاں ختم نہیں ہونگی تب تک بہترتعلقات اورجامع مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔