اجراء کی تاریخ: 27 فروری 2016 - 11:47

شام میں 5 سال سے جاری دہشت گردانہ کارروائیوں کے بعد عالمی طاقتوں کے معاہدے کی روشنی میں پہلی بار جنگ بندی کا آغاز ہو گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں 5 سال سے جاری دہشت گردانہ کارروائیوں کے بعد عالمی طاقتوں کے معاہدے کی روشنی میں پہلی بار جنگ بندی کا آغاز ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹافن ڈی میستورا نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ابتدائی رپورٹس میں دمشق اور درعا میں حالات پرسکون ہوگئے ہیں۔