مہر خبررساں ایجنسی نے لندن سے شائع ہونے والے اخبار الحیات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی تنظیم حماس کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان غزہ پٹی کے بارے میں مذاکرات میں گافی پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔ اس نے کہا کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان غزہ سمیت مختلف موضوعات کے بارے میں مذاکرات میں اچھی خاصی پیشرفت حاصل ہوئی ہے مذاکرات میں غزہ میں بندرگاہ کی تعمیر کا معاملہ بھی شامل ہے۔ حماس کے رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو اور دیگر معاملات میں ترکی اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات میں خاطر خواہ پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 فروری 2016 - 15:53
فلسطین کی تنظیم حماس کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان غزہ پٹی کے بارے میں مذاکرات میں گافی پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔