مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہندو دہشت گرد تنظیم شیو سینا نے ریاست مہاراشٹر میں مسلمان پولیس سب انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ ہندو دہشت گرد تنظیم شیوسینا نے پولیس سب انسپکٹر محمد یوسف سے پریڈ کروائی۔ شیوسینا کے کارکنان نے مسلمان پولیس اہلکار سے مراٹھی لیڈر جئے بھوانے کے حق میں نعرے بھی لگوائے۔مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ رام شندے کے مطابق اے ایس آّئی پر حملے کے الزام میں15افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 24 فروری 2016 - 14:43
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہندو دہشت گرد تنظیم شیو سینا نے ریاست مہاراشٹر میں مسلمان پولیس سب انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔