مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی فوج کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسند سنی کردوں کے خلاف کارروائی میں 14 سنی کردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
ترک فوج کے مطابق اتوا ر کے روز4 سنی کردوں کو دیار بکرمیں جبکہ 10 سنی کردوں کو ادیل ڈسٹرکٹ میں ہلاک کیا گیا، گزشتہ ہفتے کے دوران متاثرہ علاقوں میں کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا تھا۔
فوج نے یہ بھی بتایا کہ شامی سرحد کے نزدیک قصبے سے بھی 5کرد وں کی لاشیں ملی ہیں،فوج کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں اور ملک سے باہر 2ہزار سنی کرد مارے جاچکے ہیں۔
ادھر انسانی حقوق کےادارے کردوں کے خلاف جاری آپریشن میں شہریوں کی ہلاکتوں پر تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔ ترکی کے صدر پر الزام ہے کہ وہ سنی کردوں کی نسل کشی پر کمربستہ ہیں۔