جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہواروں جاپانی شہریوں نے امریکہ کے فوجی اڈے کی مخالفت میں مظاہرہ کیا اور پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف میں ہزاروں جاپانیوں نے قطارمیں کھڑے ہوکر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انسانی زنجیر بنادی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہواروں جاپانی شہریوں نے امریکہ کے فوجی اڈے کی مخالفت میں مظاہرہ کیا ہے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف میں ہزاروں جاپانیوں نے قطارمیں کھڑے ہوکر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انسانی زنجیر بنادی۔  اطلاعات کے مطابق جاپان کے جنوبی جزیرے اوکیناوا میں امریکہ کا نیا فوجی اڈہ بنانے کا منصوبہ ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق 28ہزار کے قریب جاپانی شہریوں نے انسانی زنجیر بنا کرپارلیمنٹ ہاؤس کو گھیرے میں لے لیا،نئے امریکی فوجی اڈے کے خلاف مظاہرے میں شریک لوگوں نے ہاتھوں میں کتبے بھی اٹھارکھے تھے جن پر ’’اوکیناوا میں مزید امریکی اڈے نہیں چاہئیں‘‘ اور ’’اوکیناوا کی مرضی کا احترام کیا جائے‘‘ نعرے درج تھے، بہت سے مظاہرین نے اوکیناوا جزیرے کی حمایت میں نیلی شرٹیں پہن رکھی تھیں، پورے جاپان کی نسبت جزیرہ اوکیناوا پر 75 فیصد امریکی فوجی تنصیبات قائم ہیں۔