اجراء کی تاریخ: 22 فروری 2016 - 11:28

کیتھولک عیسائيوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسیس نے کہا ہے کہ موت کی سزا ختم کر دینی چاہیے کیونکہ اس طرح حکومتیں کم از کم کسی انسان کی ہلاکت کی مرتکب نہیں ہوں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی میڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ کیتھولک عیسائيوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسیس نے کہا ہے کہ موت کی سزا ختم کر دینی چاہیے کیونکہ اس طرح حکومتیں کم از کم کسی انسان کی ہلاکت کی مرتکب نہیں ہوں گی۔اطلاعات کے مطابق ویٹی کن میں سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے پوپ نے دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کو تلقین کی ہے کہ وہ موت کی سزا کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں شروع کردیں۔ انھوں نے کہا کہ میں تمام حکومتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مشترکہ رائے سے موت کی سزا کو ختم کردیں کیونکی اس طرح حکومتیں کم ازکم کسی انسان کی ہلاکت کی مرتکب نہیں ہوں گی۔