مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اگر عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق کام کرتی ہے تو اسے کام کرنے کا موقع دینا چاہیے، ووٹ عوام دیتے ہیں اور حکومت کوئی اور توڑدیتا ہے اب یہ سلسلہ ملک سے ہمیشہ کے لئے ختم ہونا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق بہاولپور میں نومنتخب بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج سے 20 سال قبل جو ممالک ہم سے پیچھے تھے آج آگے نکل گئے اور ہم ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گئے، 1999 تک ہماری پالیسیاں کامیاب ترین پالیسیاں تھیں، ملک میں موٹرویز اور ڈیمز بننے کا آغاز ہوا، معیشت بہتر ہونا شروع ہوئی اور پاکستان ایٹمی صلاحیت کا حامل ملک بنا، ہر میدان میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ سلسلہ کیوں توڑا گیا، ہماری حکومت کو 1993 اور دوسری حکومت کو 1999 میں توڑا گیا، ووٹ عوام دیتے ہیں اور حکومت کوئی اور توڑدیتا ہے، یہ سلسلہ ملک سے ہمیشہ کے لئے ختم ہونا چاہیئے، عوام کی امنگوں کے مطابق اگر کوئی حکومت کام کررہی ہے تو اسے کام کرنے دینا چاہیئے، اگر بغیرکسی رکاوٹ کے کسی بھی حکومت کو خدمت کا موقع دیا جاتا تو ملک کی تقدیر بدل گئی ہوتی۔
اجراء کی تاریخ: 16 فروری 2016 - 17:13
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اگر عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق کام کرتی ہے تو اسے کام کرنے کا موقع دینا چاہیے، ووٹ عوام دیتے ہیں اور حکومت کوئی اور توڑدیتا ہے اب یہ سلسلہ ملک سے ہمیشہ کے لئے ختم ہونا چاہیے۔