مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے شام میں سعودی فوجیوں کے بھیجنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران کا بہترین حل سیاسی مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ مصری وزير خارجہ نے کہا کہ شام کے بحران کو اقوام متحدہ اورشام میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹفن دی مسٹورا کے ذریعہ ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے شام کے بارے میں مونیخ کانفرنس کے اعلان پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب دوسرے ممالک کے کرائے کے فوجیوں کے ذریعہ شام کو فتح کرنا چاہتا ہے جو اس کے بس کی بات نہیں کیونکہ سعودی عرب کے یمنی فوج اور عوام نے ہی جھکے چھڑا دیئے ہیں اور سعودی عرب کو اس وقت یمن میں تاریخی شکست کا سامنا ہے حالانکہ سعودی عرب یمن میں ممنوعہ ہتھیاروں کا بھی وحشیانہ طور پر استعمال کررہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 فروری 2016 - 11:28
مصر کے وزیر خارجہ نے شام میں سعودی فوجیوں کے بھیجنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران کا بہترین حل سیاسی مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔