عراق نے شمالی شہر موصل کو وہابی دہشتگرد تنظیم داعش سے آزاد کرانے کے لیے فیصلہ کن معرکے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق نے شمالی شہر موصل کو وہابی دہشتگرد تنظیم داعش سے آزاد کرانے کے لیے فیصلہ کن معرکے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ عراقی فورسز نے شمالی عراق میں فیصلہ کن معرکے کے لیے نینوا صوبے کومتعدد سمتوں سے گھیرلیا ہے تاکہ داعش کے گرد شکنجہ کسا جا سکے،ساتھ ہی ساتھ سنی کرد فورسز کا بھی تعاون حاصل کیا جارہا ہے۔ سنی کرد فورسز داعش کے خلاف لڑائی میں عراق کی سرکاری فورسز کے شانہ بشانہ ہونگی۔ آپریشنز کمانڈر کے مطابق جنگی کوریج میں مہارت رکھنے والے میڈیا کے افراد کو زمینی پیش رفت کی حقیقی تصویر پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا تاکہ افواہوں اور غلط خبروں سے دور رہا جا سکے۔