مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے وہابی تکفیریوں سے صوبہ تعز کے علاقہ الشبکہ کو آزاد کرالیا ہے اس علاقہ پر اس سے قبل القاعدہ دہشت گردوں کا قبضہ ہوگیا تھا۔۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے الشبکہ کی بلندیوں پر مکمل طور پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور اس علاقہ کو سعودی عرب سے منسلک وہابی مزدوروں سے پاک کردیا ہے۔
ادھر سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے صوبہ تعز پر بمباری کرکے متعدد عورتوں اور بچوں کو شہید کردیا ہے۔