خواتین کے پردے اور حجاب پر مغربی ممالک اکثر تنقید کیا کرتےتھے اور بے پردگی و بے حیائی کو خواتین کی آزادی سے تعبیر کرتے تھے لیکن اب قدرت نے انھیں بھی خواتین کے پردے کا اہتمام کرنے پر مجبور کردیا ہے مغربی ممالک میں ڈاکٹروں نے زیکا وائرس سے بچنے کے لئے بےپردہ خواتین کو پردہ کرنے کی سفارش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خواتین کے پردے اور حجاب پر مغربی ممالک اکثر تنقید کیا کرتےتھے اور بے پردگی و بے حیائی کو خواتین کی آزادی سے تعبیر کرتے تھے لیکن اب قدرت نے انھیں بھی خواتین کے پردے کا اہتمام کرنے پر مجبور کردیا ہے مغربی ممالک میں ڈاکٹروں نے زیکا وائرس سے بچنے کے لئے بےپردہ خواتین کو پردہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ زیکا وائرس نے اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور حکومتیں اس کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہیں۔ ایسے میں برازیل کے ڈاکٹروں نے خواتین کو اس وائرس سے بچنے کے لیے برقعہ پہننے اور پورے بازوﺅں والے لباس پہننےکرنے کا حکم دے دیا ہے۔ زیکا وائرس چونکہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اس لیے ڈاکٹر پردے کے ذریعے خواتین کو مچھروں کے کاٹے جانے سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ زیکا وائرس سے بچ سکیں اور خود بھی صحت مند رہیں اور ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچے بھی صحت مند ہوں۔واضح رہے کہ برازیل اس وائرس سے بری طرح متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہےجبکہ یکم فروری سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن زیکا وائرس کے معاملے پر عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر چکی ہے۔