سعودی عرب میں مسلح افراد نے محکمہ تعلیم کے دفتر پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں مسلح افراد نے محکمہ تعلیم کے دفتر پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی شہر جیزان میں واقع محکمہ تعلیم کے دفتر پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس میں دفتر کے 6 ملازمین ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ سعودی حکام کے مطابق مسلح افراد نے اچانک دفتر میں داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی ۔ جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں حملے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔