اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کی اہلیہ سارہ نتین یاہو کو عدالت نے گھریلو ملازم کے ساتھ بد سلوکی کرنے پر مجرم قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کی اہلیہ سارہ نتین یاہو کو عدالت نے گھریلو ملازم کے ساتھ بد سلوکی کرنے پر مجرم قرار دے دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے ملازم نفتالی نے ان کی اہلیہ کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کرایا، جس پر عدالت نے گزشتہ روز ملازم کے حق میں فیصلہ سنا تے ہوئے سارہ نتین یاہو کو ملازم کو 43700 ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
سارہ نتن یاہو نے ان الزامات کو جھوٹ قرار دیا ۔ملازم نے 2012 میں وزیرِ اعظم کی یرو شلم میں واقع رہائش گاہ پر 20 ماہ کی ملازمت کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔