کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام و عراق میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف 22 فروری سے فضائی حملے بند کر دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام و عراق میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف 22 فروری سے فضائی حملے بند کر دے گا۔ اطلاعات کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے لیے شام و عراق میں بھیجے گئے اپنے 6 طیارے واپس بلا رہے ہیں۔ کینیڈا نے داعش کے خلاف نومبر 2014 میں بمباری کا آغاز کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے بند کرنے کے باوجود کینیڈا خطے میں اپنے 2نگراں طیارے تعینات رکھے گا، جبکہ شمالی مغرب میں کرد فوجیوں کو تربیت دینے والے فوجیوں کی تعداد بھی تین گنا بڑھا کر 200 کردی جائے گی۔ امریکی حکام کی جانب سے کینیڈا کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔