مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی کرد فوجیوں نے شام کے شہر حلب کے گاؤں دیر جمال پروہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے اس پر قبضہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی کردوں نے دیر جمال گاؤں پر مکمل قبضہ کرلیا ہے اور وہابی دہشت گرد جو ترکی سے آئے تھے اب وہ ترکی کی طرف بھاگ رہے ہیں۔ ترکی دہشت گردوں کی اہم پناہ گاہ ہے ترک حکومت نے امریکہ اور سعودی عرب کے تعاون سے دہشت گردوں کے کئی کیمپ بھی ترکی میں قائم کررکھے ہیں۔ وہابی دہشت گردوں کی شکست پر ترکی اور سعودی عرب نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے دہشت گردوں کی شکست کے بعد ترکی اور سعودی عرب نے براہ راست شام پر فوجی حملے کا منصوبہ بنایا ہے اور ان کا یہ شوم منصوبہ بھی ناکام ہوجائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 8 فروری 2016 - 16:51
شامی کرد فوجیوں نے شام کے شہر حلب کے گاؤں دیر جمال پروہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے اس پر قبضہ کرلیا ہے۔