پاکستان نے چين سے 58 انجن خریدے تھے جبکہ چین سے خریدے گئے 58 میں سے 10 انجن خراب ہوگئے جس کے بعد وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرائل کے دوران انجنوں کو فٹ قرار دینے والے افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے چين سے 58 انجن خریدے تھے جبکہ چین سے خریدے گئے 58 میں سے 10 انجن خراب ہوگئے جس کے بعد وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرائل کے دوران انجنوں کو فٹ قرار دینے والے افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی ریلوے حکام نے 2 سال قبل چینی کمپنی سے 23 کروڑ روپے فی کس کے حساب سے 58 انجن خریدے تھے جس میں سے 10 انجنوں کی پلیٹیں ٹوٹ گئیں جب کہ کمپنی نے انجنوں کی 5 سال کی وارنٹی بھی دی تھی۔ ریلوے حکام نے تمام انجنوں کے ٹرائل کے بعد انہیں فٹ قراردیا تھا تاہم اب حکام کا کہنا ہے کہ خراب ہونے والے انجنوں کی مرمت کے لئے کل چینی کمپنی کے انجینئرز لاہور پہنچیں گے۔