مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ٹھٹھہ میں کیٹی بندر کے قریب جزیرے میں ماہی گیروں کی جھونپڑی میں آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں ایک جزیرے پر رہائش پذیر ماہی گیر اپنی جھونپڑیوں میں سو رہے تھے کہ ایک جھونپڑی میں لالٹین گرنے سے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے سے 4 افراد تو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 10 کو شدید زخمی حالت میں کشتی کے ذریعے کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اسی دوران راستے میں ہی 6 افراد دم توڑ گئے جب کہ 4 کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 7 فروری 2016 - 10:54
پاکستان کے علاقہ ٹھٹھہ میں کیٹی بندر کے قریب جزیرے میں ماہی گیروں کی جھونپڑی میں آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔