مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی حکومت نے زیکا وائرس سے متاثرہ ممالک سے برطانیہ پہنچنے والی پروازوں میں کیڑے مار ادویات کا اسپرے کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی حکومت نے زیکا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے کافیصلہ کر لیا ہے ۔جس کے تحت زیکا وائرس سے متاثر ممالک سے برطانیہ آنے والی پروازوں میں کیڑے مار ادویات کا اسپرے کیا جائے گا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق زیکا وائرس میکسکو اور برازیل سمیت وسطی اور لاطینی امریکہ کے چھبیس ممالک میں پھیل چکا ہے ۔
برطانیہ میں ان ممالک سے آنے والی زیادہ تر پروازوں میں پہلے سے ہی حفاظتی اقدامات کے تحت ملیریا سمیت مچھروں سے پھیلنے والی بیماروں سے بچاو کے لیے اسپرے کیا جاتا ہے ۔