مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی کی قومی انٹرنیشنل ایئر لائن کے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیرمین کیپٹن سہیل بلوچ کا کہنا ہے کہ ڈرانے دھمکانے کے حربوں سے حکومت ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتی، مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔ اطلاعات کے مطابق کیپٹن سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور کور کمانڈر کراچی نے پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت کے واقعہ کی شفاف تحقیقات کا یقین دلایا ہے جب کہ رینجرز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہمارے لاپتہ ساتھی ان کے پاس نہیں ہیں۔ کیپٹن سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ ڈرانے دھمکانے کے حربوں سے حکومت ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتی، مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی، اگر ہمیں گرفتار کرنا ہے تو ہم یہاں بیٹھے ہیں آ کر گرفتار کر لیں۔
اجراء کی تاریخ: 4 فروری 2016 - 13:56
پاکستانی کی قومی انٹرنیشنل ایئر لائن کے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیرمین کیپٹن سہیل بلوچ کا کہنا ہے کہ ڈرانے دھمکانے کے حربوں سے حکومت ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتی، مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔