بھارتی انسداد دہشتگردی کے ادارے نے لشکر طیبہ کے دہشت گرد کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی انسداد دہشتگردی کے ادارے نے لشکر طیبہ کے دہشت گرد کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست اترپردیش پولیس کی انسداد دہشتگردی فورس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے لشکر طیبہ کے دہشت گرد عبدالعزیز کو چودھری چرن سنگھ ہوائی اڈہ سے گرفتار کرلیا۔عبدالعزیزپر نوجوانوں کو گمراہ کرکے لشکرطیبہ میں بھرتی کرنے کاالزام ہے۔