مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ تیونس کے سکیورٹی دستوں نے 3 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور 1 کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تیونس کے صوبہ قابس میں ایک کارروائی کے دوران سکیورٹی دستوں نے تین وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والا دہشت گرد غیر ملکی ہے۔ ذرائع کے مطابق تیونس کے سکیورٹی دستوں نے پیر کے دن بھی صوبہ قابس میں 5 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 3 فروری 2016 - 11:43
تیونس کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ تیونس کے سکیورٹی دستوں نے 3 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور 1 کو گرفتار کرلیا ہے۔