مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیمبرج یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے دوران بہت زیادہ نیند اور فالج کے خطرے کے درمیان رابطہ کا جائزہ لیا گیا ۔ تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ 9 گھنٹے یا اس سے زیادہ سوتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ 46 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ معمول کی نیند لینے والوں کے مقابلے میں زیادہ سونے والے افراد میں اس جان لیوا مرض کا خطرہ چار گنا تک بڑھ سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق بہت زیادہ سونا فالج کے خطرے کے حوالے سے ایک اہم علامت یا انتباہی اشارہ بھی ہوسکتا ہے۔اس سے قبل کچھ پرانی طبی رپورٹس میں بھی زیادہ سونے اور فالج کے خطرے کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی گئی تھی۔ان میں بتایا گیا جو لوگ 8 گھنٹے سے زیادہ سوتے ہیں ان میں چھ سے آٹھ گھنٹے تک نیند لینے والوں کے مقابلے میں فالج کا خطرہ 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 جنوری 2016 - 20:22
کیمبرج یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے دوران بہت زیادہ نیند اور فالج کے خطرے کے درمیان رابطہ کا جائزہ لیا گیا ۔ تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ 9 گھنٹے یا اس سے زیادہ سوتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ 46 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔