سعودی عرب کے مشرقی علاقہ الاحساء میں حضرت امام رضا (ع) مسجد پر سعودی عرب کے وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 5 شیعہ نمازی شہید اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقہ الاحساء میں حضرت امام رضا (ع) مسجد پر سعودی عرب کے وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 5 شیعہ نمازی شہید اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔

المیادین کے مطابق حملہ آوروں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے، رائٹرز کے مطابق حملہ الاحساء میں ایک مسجد پر گیا گیا ہے جس میں متعدد نمازی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع‏ کے مطابق سعودی عرب  وہابی دہشت گردوں کا اصلی مرکز اور گڑھ ہے جہاں سے عالمی سطح پر وہابی دہشت گردوں کو مدد مل رہی ہے۔