یمن کے شہر عدن میں گورنر محل کے قریب خود کش بم دھماکے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں دھماکہ اس وقت ہوا جب گورنر کا قافلہ محل میں داخل ہورہا تھا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے شہر عدن میں گورنر محل کے قریب خود کش بم دھماکے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں دھماکہ اس وقت ہوا جب گورنر کا قافلہ محل میں داخل ہورہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ گورنر محل کے داخلی دروازے کے قریب اس وقت ہوا جب  گورنر کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا دھماکے میں گیٹ پر تعینات 6 فوجی ہلاک ہوگئے تاہم گورنر بال بال بچ گئے۔ ذرائع کے مطابق کار میں سوار خود کش بمبار نے یمن کے صدر منصورہادی کے صدارتی محل کے داخلی دروازے کے قریب کاردھماکے سے اڑا دی جس کے نتیجے میں گیٹ پر تعینات 6 فوجی ہلاک او 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق خود کش حملہ اس وقت کیا گیا جب عدن کے گورنر ادریس الزبیدی کا قافلہ صدارتی محل میں داخل ہورہا تھا تاہم اس حملے میں گورنر بال بال بچ گئے جب کہ ان کے قافلے میں موجود 10 فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔