پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں اور دفاعی تنصیبات پروہابی دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں اور دفاعی تنصیبات پروہابی دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان کے 13 خود کش حملہ آور ملک میں داخل ہوئے ہیں جن کا مقصد ملک کے مختلف شہروں میں دفاعی تنصیبات اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا ہے۔ اس لئے متعلقہ محکمے وہابی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے موثر انتظامات انجام دیں۔