مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی صدر خالدہ ضیاء کو غداری کے مقدمے میں عدالت طلب کرلیا گیا ہے۔خالدہ ضیاء پر غداری کے مقدمے کی درخواست بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کے وکیل اور حکمراں جماعت عوامی لیگ کے حمایتی ممتاز الدین احمد مہدی کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں خالدہ ضیاء پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کا، 1971 کے جنگی واقعات کے حوالے سے گزشتہ ماہ دیا گیا بیان غداری کے زمرے میں آتا ہے،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اُس وقت ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے " تنازعات" موجود ہیں۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ خالدہ ضیاء کے اس بیان سے بطور محب وطن شہری، انہیں دکھ پہنچا اور وہ اس حوالے سے مقدمہ درج کرانے کا حق رکھتے ہیں. عدالت کی جانب سے الزامات کا جواب دینے کے لیے خالدہ ضیاء کو 3 مارچ کو عدالت طلب کرلیا گیا۔
اجراء کی تاریخ: 26 جنوری 2016 - 11:25
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی صدر خالدہ ضیاء کو غداری کے مقدمے میں عدالت طلب کرلیا گیا ہے۔