مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے نوجوانوں کوآن لائن پلیٹ فارمزکے ذریعے دہشت گردی کی طرف راغب کرنے والی داعش کی حامی 29 ویب سائٹس کو بند کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارت کی 10 سے 12 ریاستوں میں داعش کی اثرو رسوخ کے شواہد ملے ہیں جن میں ریاست مہاراشٹر سرفہرست ہے۔ اے ٹی ایس کے سربراہ ویوک بھنسا لکر کے مطابق ان ریاستوں کے نوجوانوں کوآن لائن پلیٹ فارمزکے ذریعے انتہا پسندی کی طرف راغب کیاجا رہا ہے صورتحال میں اے ٹی ایس داعش کے پروپیگنڈے کوناکام بنانے کے لیے اپنی ویب سائٹ کے اجرا پربھی غورکررہی ہے۔
بھارتی ذرائع کے مطابق حال ہی میں حراست میں لیے گئے ایک ملزم سافٹ ویئرانجینئرمدبرشیخ نے داعش کے ساتھ رابطوں اوراس تنظیم میں شمولیت کے لیے نوجوانوں سے رابطوں کا اعتراف کیا ہے۔